وزیراعظم نے آج اپنے اعزاز میں ہونے والی مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے اعزاز میں مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الوداعی گارڈ آف آنر لینے کے خواہشمند ہیں جس کی بناء پر وہ گارڈ آف آنر لیے بغیر ہی لاہور روانہ ہو گئے اور انہوں نے 14 اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو دوبارہ اسلام آباد واپس آنے کی منصوبہ بندی کی ہے بتاتے چلیں کہ سینیٹر انوارالحق ملک کے نگران وزیراعظم مققر ہوچکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے انوارالحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیراعظم اتفاق کیا، وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوائی جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد سینیٹر انوار الحق کاکڑ ملک کے 8 ویں نگران وزیراعظم ہوں گے تاہم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جا چکا ہے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے، انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا، انوار الحق نے عملی سیاست کا سفر سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے دور سے شروع کیا اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی، انوار الحق کاکڑ نے اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا بتایا گیا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے، ان کا بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں کلیدی کردار رہا، بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 12مارچ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ اس وقت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں، انوار الحق کاکڑ اس وقت بھی بطور سینیٹر ایوان بالا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں