100

اٹلی والے نیلے کیکڑوں سے جان چھڑانے کے لیے اٹلی کا بڑا فیصلہ

اٹلی والے نیلے کیکڑوں سے تنگ آگئے کستورا مچھلی کے فارم پر نیلے کیکڑوں کے حملہ آور ہونے کے بعد ان کے خاتمے کے لیے کثیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی نیلے کیکڑوں سے جانے چھڑانے کے لیے 25 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا، مغربی اوقیانوس کے سمنروں میں پایا جانے والا نیلا کیکڑا اٹلی کی کئی جھیلوں اور تالابوں کثرت سے موجود ہے اٹلی میں جو پاستا ڈشز بنائی جاتی ہیں ان میں کستورا مچھلی (Oysters) کا بہت استعمال ہوتا ہے جبکہ اٹلی اس مچھلی کی بڑی پیداوار والے ملکوں میں سے ایک ہے ہوا کچھ یوں کہ شمالی اٹلی میں کستورا مچھلی کے فارم پر نیلے کیکڑے حملہ آور ہوئے اور 90 فیصد کے قریب کستورا مچھلیاں چٹ کرگئے، نیلے کیکڑے کی مرغوب غذا میں کستورا مچھلی، سیپیاں اور دیگر سمندری حشرات شامل ہیں اٹلی کے وزیر زراعت فرانسکو کے مطابق ماہی گیروں کو 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے تاکہ وہ نیلے کیکڑوں کو پکڑ سکیں، روزانہ 12 ٹن نیلے کیکڑے پکڑے جانے کے باجود وہ کم نہیں ہورہے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 2021 تک اٹلی یورپ کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا بڑا ملک تھا جہاں کستورا مچھلی کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں