98

علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی ہم جنس پرستی یا کچھ اور

نجم سیٹھی کے صاحبزادے علی سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سلمان طور سے مبینہ شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ شور مچا ہوا ہے کہ علی سیٹھی اور سلمان طور ہم جنس پرستی کو فروغ دیتے ہوئے ایک دوسرے سے شادی کررہے ہیں مذکورہ معاملہ سامنے آیا تو علی سیٹھی کے چاہنے والوں کے ساتھ دیگر افراد کی جانب سے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا جانے لگا اور ساتھ ہی اس غیر شرعی عمل پر شدید تنقید شروع ہوگئی آخرکار پاکستان کے ٹاپ گلوکاروں میں شمار کئے جانے والے گلوکار علی سیٹھی نے ان سب قیاس آرائیوں اور افواہوں کے سامنے آنے کے بعد لب کشائی کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ ’میں نے شادی نہیں کی‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ کون میرے بارے میں یہ سب افواہیں پھیلا رہا ہے علی سیٹھی نے لکھا کہ ’لیکن اس سے میرے نئے آنے والے گانے کو شہرت مل جائے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے نئے گانے کا لنک بھی شیئر کردیا یاد رہے کہ علی سیٹھی نے کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور اب کا شمار ملک کے بڑے گلوکاروں میں ہونے لگا ہے، ان کے گانے ’پسوڑی‘ کو شائقین موسیقی کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں