پاکستان میں حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور پانی انتہائی سطح کی حد کو چھو گیا ہے ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے اور پانی سطح 1550 فٹ کو چھو رہی ہے جو کہ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی بھی انتہائی حد ہے دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک ہے ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 70 لاکھ 50 ہزار فٹ ہے اور دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ فٹ ہے۔ یہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک ہے
100