سکھر: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونیں کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی کا سکھر پہنچنے پر اقبال احمد خان صوبائی سیکریٹری

سکھر : آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونیں کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی کا سکھر پہنچنے پر اقبال احمد خان صوبائی سیکریٹری ، نثار اے شیخ ریجنل چئیرمین سیپکو اور شجاعت گھمرو ریجنل سیکریٹری سیپکو ودیگر سیپکو ملازمیں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے نمائندہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آنے کا مقصد اپنے سیپکو ملازمین سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگاہی لینا تھا انہوں نے کہا کہ سیپکو ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے عبدالطیف نظامانی نے کہا کہ 2012 میں پیپلز پارٹی نے واپڈا کی نجکاری کرنے کی بہت کوشش کی مگر واہڈاکے مزدوروں نے اپنی جدوجہد سے اسے ناکام بنایا اس کے نواز شریف کی حکومت آئی انہوں نے بھی واپڈا کی نجکاری کرنا چاہی  لیکن ناکام ہوئے صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا کہ اب حکومت جارہی ہے اسلئے 10 تاریخ کو اجلاس بلایا ہے جس میں نجکارہ کے ایجنڈے پر بات کریںگے لیکن ہم اپنے ایجنڈے پر قائم ہیں ہم نجکاری کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نجکاری IMF کا چارٹرڈ ہے جس ہر حکومت کام کر رہی ہے ۔ نظامانی نے کہا کہ تمام سیپکو ملازمین ایک پلیٹ فارم پر ہیں اورانشاء اللّہ حکومت کے ناپاک عزائم کا ناکام بناتے ہوئے نجکاری کا بھر پور مقابلہ کریں گے ۔