95

سندھ اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر کل ایوارڈ دیے جائیں گے

سندھ اسمبلی رواں ماہ اپنی 5 سالہ مدت پوری کر رہی ہے حکومت کے خاتمے سے قبل اراکین اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر کل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے میڈیا کے مطابق سندھ اسمبلی کی 5 سالہ مدت رواں ماہ پوری ہو رہی ہے حکومت کے ختم ہونے سے قبل موجودہ اراکین اسمبلی کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کل اراکین کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیے جائیں گے جب کہ ایم پی ایز کے گروپ فوٹو کی بھی تقریب ہوگی سیکریٹری سندھ اسمبلی نے تمام اراکین کو کل اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے اراکین کو مدعو کیا ہے سندھ اسمبلی کب توڑی جائے گی؟ فیصلہ آج ہوگا دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ کل کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں