94

وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے پر گرفتار کر لیا، عامر رشید وگے نامی نوجوان کے اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی کھائیگام، پلوامہ کے نوجوان نے موٹر سائیکل اسٹنٹ بڈگام کے علاقے پکھرپورہ میں کیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عامر رشید نے لاپرواہی برتی، اور غیر ذمہ دارانہ کرتب بازی کے ذریعے نہ صرف اپنی بلکہ راہ گیروں کی جانوں کے لیے خطرہ پیدا کیا پولیس نے عامر رشید کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ نہ تو اس پر نمبر پلیٹ تھی نہ اس کے کاغذات پورے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں