73

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 30 فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 83 فیصد تک پہنچ گئی ادارہ بیورو شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 07 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21کی قیمتوں میں استحکام رہا
ادارہ بیورو شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 20 روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 255 روپے، 200گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے اور لہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا اس کے علاوہ پیاز فی کلو 3 روپے،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے، باسمتی ٹوٹا چاول میں 5 روپے، گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا رپورٹ کے مطابق دال ماش، دال مسور اور آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، چھوٹا گوشت، کیلے، کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے ادارہ شماریات کے مطابق برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی، خوردنی گھی 3 روپے، دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپے فی کلو سستی ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں