کراچی : شہر میں بے رحم لٹیروں نے جولائی میں 13 افراد کی جان لی ، جس میں 5 تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے ، شہر میں ڈاکوؤں نے جولائی میں دوران واردات 13 افراد کی جان لی ، مقتولین میں 5 تاجر، پاکستانی نژاد برطانوی شہری، پولیس اہلکار اور ایک سرکاری ٹیچر بھی شامل ہیں 2 جولائی کو ڈاکؤوں کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی نژادبرطانوی شہری یونس جاں بحق ہوا جبکہ 5جولائی کولانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری ٹیچراسلم پتافی ڈاکوؤں کی فائرنگ کانشانہ بنا 9 جولائی کو قائدآباد میں احسان اللہ،11جولائی کورزاق آبادمیں ندیم جاں بحق ہوا جبکہ 14جولائی کوسچل میں ڈاکؤوں نے گاڑی پرفائرنگ کرکے حسنین حیدرکی جان لے لی 8 جولائی کو گلستان جوہر میں ہوٹل پر واردات کرنے والے ڈاکؤوں نےایازکوقتل کیا اور 20 جولائی کو سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں 2 تاجر دوران ڈکیتی جان سے گئے ڈاکوؤں نے 22 جولائی کوکورنگی میں مٹھائی کی دکان پر دوران لوٹ مار فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کیا جبکہ 27 جولائی کو ناردرن بائی پاس پر فائرنگ سے پھلوں کا بیوپاری نعمان نصیرجاں بحق ہوا اسی طرح 28جولائی کو قائدآباد میں نوجوان عباس اسٹریٹ کرمنلز کانشانہ بنا ، 30 جولائی کو ڈیفنس میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکارعدنان کی جان گئی جبکہ یکم اگست کوسپرہائی وےکےقریب ٹائرمارکیٹ کاتاجرڈاکؤوں کی گولی کانشانہ بن گیا
کراچی رواں سال بے رحم لٹیروں نے 83 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا
92