78

کھلونا پستول سے موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ پکڑا گیا : کراچی

کراچی : پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرگینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان واردات کیلئے پلاسٹک کے پستول استعمال کرتے تھے
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھلونا پستول سے موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ پکڑا گیا ، زمان ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرگینگ کے 8 ملزمان گرفتار کئے تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ نئی موٹرسائیکلیں حب اور وندر میں فروخت کرتے تھے اور پرانی موٹر سائیکلیں کباڑیوں کوفروخت کیا کرتے تھے پولیس نے کہا کہ ملزمان سے چوری و چھینی ہوئی 6 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے جبکہ 4 موٹر سائیکلوں کے چیچس اور دیگرپارٹس بھی برآمد ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان زمان ٹاؤن ، صنعتی ایریا میں وارداتیں کرتے تھے اور واردات کیلئے پلاسٹک کے پستول استعمال کرتے تھے تاہم ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈچیک کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں