متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر بالخصوص عالمِ اسلام اور خطے کے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت مختلف الامی ممالک کے رہنماؤں نے شاہی خاندان سے اس صدمے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے
لاہور مرحوم شیخ احمد بن راشد المکتوم نے اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ترقی اور فلاحی کاموں میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تاریخ طویل ہے، اور مشکل وقت میں اماراتی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اور حکومت اس المناک موقع پر دبئی کے شاہی خاندان اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کراچی:
دبئی کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ اماراتی حکومت نے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ سیاسی اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ احمد بن راشد المکتوم کا انتقال متحدہ عرب امارات اور خطے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی یادگار خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اماراتی قیادت فلاحی اور ترقیاتی سفر جاری رکھے گی۔