دبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی انہیں کب ملے گی؟

بھارتی کوچ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی کوئی خبر ہے کہ ٹرافی کب ملے گی۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جانب سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمن ٹیم نے اسی فیصلے پر عمل کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایک بار پھر ٹرافی کا تنازع سامنے آیا، جب بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی20 ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔