حماد اظہر حراست میں، گرفتاری تاحال ظاہر نہیں کی گئی

: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گزشتہ روز حراست میں لیے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال ان کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی۔9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیے جانے والے حماد اظہر کے خلاف 9 مئی سمیت دیگر درجنوں مقدمات درج ہیں، جبکہ وہ لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دیے جانے کے باوجود حماد اظہر متعدد بار سیاسی جلسوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ان کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری سے متعلق دستاویزات تیار کرکے عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔