پاکستان میں موسم سرما کا نیا اسپیل بلوچستان اور آزادکشمیر میں بارش و برفباری کی وارننگ

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں آج رات سے موسم سرما کا نیا اسپیل داخل ہوگا، جس کے باعث کوئٹہ، چاغی، نوشکی، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خستہ حال گھروں میں نہ رہیں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکمے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔ این ایچ اے اور متعلقہ محکمے پلوں، سڑکوں، نالوں اور ڈرینج سسٹمز کا معائنہ کریں گے۔آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں یکم سے 3 فروری تک ہلکی سے درمیانی برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تیز ہواؤں، برفانی طوفان یا گرج چمک کے دوران محفوظ عمارتوں میں پناہ لیں اور سولر پینلز، کھمبے اور ہوڑنگز محفوظ کریں۔