86

جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا

ملتان : وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھاکر لایا گیا, پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے چار سال برباد کردیے وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں 500 بستروں پر مشتمل زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان کے نشترمیڈیکل اسپتال نمبر 2 کا دورہ کیا، 2018 میں ہم نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھرلو الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لایاگیا، ہونا تو چاہیے تھا چیئرمین پی ٹی آئی دور حکومت میں یہ منصوبہ مکمل کرایاجاتا لیکن اس منصوبے کو نظراندازکردیاگیاکیونکہ نوازشریف کی قیادت نے یہ منصوبہ دیاتھا، منصوبے اس لئے مکمل نہ کیا گیا تاکہ ن لیگ کا نام نہ آئے انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے چار سال برباد کردیے، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے اورصرف چور ڈاکو کی گردان لگاتے رہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خاطرخواہ فنڈزمہیانہ کیے، 400ملین مختص کرنا ایک مذاق کےمترادف تھا، ان کی سوچ تھی کہ نوازشریف کامنصوبہ بن گیاتوانکانام اوپرہوجائےگا انھوں نے بتایا کہ کھربوں روپے موجود تھے لیکن انہوں نے عوامی منصوبوں پر خرچ نہ کیے، عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج اسپتال کادورہ کیایہ ابھی زیرتکمیل ہے، بتایاگیا 30 ستمبر کو اسپتال مکمل ہوجائے گا، یہاں میڈیکل سٹی بنائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت نے اس منصوبےپر کام کرنے کی کوشش کی تھی ، پھر ان کی حکومت کیساتھ جوہواوہ بھی تاریخ کاحصہ ہے وزیراعظم نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہےنوجوان وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں دن رات کام ہورہاہے اور بڑی تیزی سےیہ اسپتال تکمیل کے مراحل مکمل کررہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں