104

وزیراعظم کی قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا بورڈ آج بیٹھے گا، دعا کیجئے کہ معاہدہ ہوجائے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد دو سے تین دن میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کی جائے گی جبکہ پاکستان کو تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملیں گے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ ستمبر میں ہوگا جب کہ تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات نومبر دوہزار تیئس میں ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں