وزیرِاعظم محمد شہبازشریف نےپشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام ، چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے یہ یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے جو ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی۔1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ( ن) کےگزشتہ دور حکومت میں رکھی گئی تھی
88