90

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا

پاکستان : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔جیو نیوز کی  مطابق کچھ وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان ملٹری ٹرائل کے لیے موزوں کیس ہیں لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا سول اور ملٹری حکام کے درمیان ایک عمومی اتفاق ہے کہ عمران خان 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تھے۔سویلین فریقین بشمول وزیراعظم شہباز شریف اور کچھ وفاقی وزراء بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے اہم منصوبہ ساز تھے۔ تاہم اسٹیبلشمنٹ نے اب تک عمران خان سمیت کسی کا نام نہیں لیا لیکن ان کی طرف سے آنے والے بالواسطہ اشاروں سے اسی بات کا عندیہ ملتا ہے جو سیویلین حکام کھل کر کہتے رہے ہیں پولیس کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد اور گرفتار شرپسندوں کے بیانات کی روشنی میں اب عمران خان کے خلاف نو مئی کے حملوں کے سلسلے میں پرچے کاٹے جا رہے ہیں۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کا معاملہ، خواتین اور 18 سال سے کمر عمر افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوجی عدالتوں میں سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا جائے گا ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہو گی۔بعض حکومتی وزراء نے رائے دی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا کیس عدالتوں میں ہی چلایا جائے۔ 9 مئی حساس ادارے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے گھر پر حملے کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے روز فیصل آباد کے محتلف مقامات پرجلاؤ گھیراؤ تھانہ سمن آباد اور تھانہ سول لائن سمیت شہر کے دیگر تھانوں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مقامی رہنما کے خلاف نامزد اور نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس میں درجنوں کارکنوں اور رہنمائون کو گرفتار گیا تھا جبکہ میاں فرخ حبیب سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی کررہی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے پر حملے کے مقدمہ اور تھانہ سمن آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کے گھر پر حملے کے دو مقدمات کی ضمنی رپورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے اور پولیس مزید کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں