وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کل (ہفتہ کو) سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ اگنازئیو کاسیس ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم اور سوئس وزیرِ خارجہ کی موجودگی میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات سے نبٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ویژن کے تحت پاکستان اور سوئزرلینڈ کے مابین یہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات و ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا
88