79

کسی بھی سیاستدان کی تاحیات نا اہلی کے حق میں نہیں،

پاکستان ؛ تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون داں حامد خان نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی سیاستدان کی تاحیات نا اہلی کے حق میں نہیں ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون داں حامد خان نے  کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنا ہر شخص کا حق ہے اور وہ ذاتی طور پر کسی بھی سیاستدان کی تاحیات نا اہلی کے حق میں نہیں ہیں، نا اہلی تاحیات نہیں بلکہ اس کی مدت ہونی چاہیے حامد خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کیس میں قطری خط آیا تو جسٹس کھوسہ نے کہا خود فیصلہ کر لیتے ہیں جب کہ اس وقت قطری خط پر سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن بننا چاہیے تھے، مجھے جسٹس آصف کھوسہ کے اس فیصلے پر حیرت ہوئی تھی۔ سیسلین مافیا جیسے الفاظ کا بھی جج کی جانب سے استعمال نہیں ہونا چاہیے تھا پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کوعہدے سے ہٹانا میری نظر میں غیر قانونی عمل تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے انکوائری کے بغیر جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف فیصلہ دیا۔ اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے جب کہ جسٹس شوکت صدیقی نے جو الزامات لگائے تھے ان کی بھی انکوائری ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پروسیجر بل کوعدالت عظمیٰ نے ایکٹ بننے سے پہلے ہی روک دیا، یہ بل اس وقت معطل ہے اس پر فیصلہ ہو جائے تو بہتر ہے تاکہ ایک طرف معاملہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں