سعودی قومی دن: سعودیہ اور فلائی ڈیل کا کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

سعودی عرب کی دو بڑی ایئرلائنز نے 95ویں قومی دن کے موقع پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن (سعودیہ) اور اس کی کم لاگت ذیلی کمپنی فلائی ڈیل نے پروموشنل کرایوں کا اعلان کیا ہے۔فلائی ڈیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیون گرین وے نے کہا کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال مملکت بھر کے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروموشن فلائی ڈیل کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر بھی دی جارہی ہے، کیونکہ ایئرلائن نے 2017 میں قومی دن کے موقع پر ہی اپنی پہلی پرواز شروع کی تھی۔فلائی ڈیل 95 سعودی ریال (93.02 درہم) یک طرفہ کرایہ اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے 195 سعودی ریال سے آغاز کرنے والے کرایے پیش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 25 ستمبر تک منتخب کرایوں پر پروگرام کے اراکین کو 95 فیصد بونس الفرسان انعامی میلز بھی دی جائیں گی۔