102

رانا ثنا اللہ نے فیملی سمیت حج کی سعادت حاصل کرلی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔ رانا ثناء اللہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں رانا ثناء اللہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اگست میں وزیرِ داخلہ راناثنا اللہ اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں