38

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر اتفاق ہو گیا

میثاق جمہوریت کے بعد گرینڈ چارٹر کے تحت میثاق معیشت پر بھی اتفاق کا امکان ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر اتفاق ہو گیا۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نواز شریف،آصف زرداری،بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ملاقات میں میثاق معیشت پر بات چیت ہوئی،دبئی میں ہونے والی ملاقات میں انتخابی اتحاد پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا انتخابات کے انعقاد پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا،جبکہ انتخابات کے انعقاد کو الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ چارٹر کے تحت آئندہ انتخابات کے بعد اتحادی حکومت ہو گی۔مولانا فضل الرحمٰن ،پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی میثاق معیشت کا حصہ بنایا جائے گا،نگران سیٹ اپ پر دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہو گا پی پی رہنما نے بتایا کہ معاشی بہتری کیلئے ایک دوسری کی سیاسی حمایت کی ضرورت ہو گی۔ یاد رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی،آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے قبل ازیں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان طویل ملاقات میں سیاسی معاشی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی،ملاقات میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نوازشریف نے آصف زرداری کو رات کے کھانے پر دعوت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں