کراچی: شہر میں گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے کی قیمت میں کوئی کمی نہ آسکی، جس سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 8 روپے کمی کے بعد 92 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تاہم چکی کا آٹا اب بھی 140 روپے فی کلو، ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اور فائن آٹا 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا مؤقف چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت مقرر ہونے سے سندھ میں بھی کمی ہورہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت گندم جاری کرنے کا اعلان کرے تو آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری گندم کے اجرا سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، لہٰذا سندھ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر گزشتہ سال کی پروکیورمنٹ عوام کے لیے جاری کرے۔ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2500 روپے تک جا پہنچی ہے۔پشاور، بنوں: سب سے زیادہ مہنگا آٹا، 20 کلو کا تھیلا 2500 روپے۔اسلام آباد: 2426 روپے 67 پیسے۔راولپنڈی: 2400 روپے۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ: 2267 روپے۔لاہور: 2230 روپے۔
فیصل آباد، سرگودھا: 2200 روپے۔ملتان: 2293 روپے 33 پیسے۔بہاولپور: 2333 روپے 33 پیسے۔کراچی، حیدرآباد: 2400 روپے۔سکھر: 2240 روپے۔لاڑکانہ: 2300 روپے۔کوئٹہ: 2300 روپے۔خضدار: 2200 روپے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم سستی ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتیں کم نہ ہونا انتظامیہ کی کمزوری ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس پر ایکشن لینا چاہیے۔