لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے دوران کیا گیا، جس پر گورنر نے اُنہیں اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کو سراہا۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ:
“عوام نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔ خود کارکن بھی احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور مسلسل دھرنوں اور مظاہروں کی سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ:
“پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور کارکن دوست جماعت ہے جو اپنے جیالوں کو نہ صرف ساتھ رکھتی ہے بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف بھی کرتی ہے۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہوں گے۔
دوسری جانب ساجد قریشی نے پارٹی تبدیل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا:
“ہم بار بار کے دھرنوں، احتجاجوں اور انتشار سے تنگ آ چکے تھے، اسی لیے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر ایک حقیقی عوامی جماعت کا انتخاب کیا۔”