91

پولیس افسران کی تذلیل کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی نے معذرت کر لی

اسلام آباد ؛ قومی اسمبلی کے اسپیکرراجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر پر برس پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں ایک جلسے کے دوران چوکی انچارج کو اسٹیج پر بلا کر وہاں موجود لوگوں کی طرف رخ کرنے کا کہا۔راجہ جاوید اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکی انچارج کو میں نے یہاں لگایا ہے، چوکی انچارج کو کہا ہے کہ اگر جھوٹا پرچہ دیا تو یہ سارے اسٹار اتر جائیں گے خطاب کے آخر میں راجہ جاوید اشرف نے چوکی انچارج کو جانے کا کہا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر راجہ جاوید اشرف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی کو ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی صارفین نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف اسٹیج پر بلا کر مجمعے کے سامنے تذلیل کی ۔تاہم اب اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ میری ویڈوز سے پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔پنجاب پولیس خاص طور متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں۔سیاسی تقاریر میں فرط جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی زمین گوجرخان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں۔چوکی انچارج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔خیال رہے کہ راجہ جاوید اشرف نے پولیس اہلکار کے ساتھ سیاسی مجمعے میں ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تھا راولپنڈی پولیس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سب انسپکٹر کو دو روز قبل معطل کر دیا گیا تھا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق افسران کو مطلع کیے بغیر جلسے میں شرکت پر اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔راولپنڈی پولیس نے کہا محکمے کے وقار کو مجروح کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں