43

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد بڑی مشکل میں پھنس گئے

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کیخلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام کی جانب سے عدالت میں ویڈیو لنک پرکامران قریشی کو پیش کیا گیا، عدالت نے کامران قریشی پر 2مقدمات میں فرد جرم عائد کردی عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استفسار کیا آپ پر منشیات اور اسلحہ ایکٹ کا الزام ہے کیا آپ کو جرم قبول ہے۔ دالت کے استفسار پر ملزم کامران قریشی نےصحت جرم سے انکار کردیا اور بیان میں کہا میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف اینٹی وائلینٹ کرائم سرکل مقدمات درج کئے گئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں