44

کراچی میں دوپہر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیشگوئی میں بتایا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، شہرمیں کل اور پرسوں تیز بارش متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 جولائی 2025 سے مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہوگا جبکہ اس دوران کئی اسپیل متوقع ہیں، شہر میں آج سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈپر 13.4 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے-الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں