کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، ناگن چورنگی، کورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بن قاسم، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ادھر ڈیفنس فیز 6، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ ملیر، گلشن حدید، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد، بھینس کالونی اور اطراف میں بارش ہوئی ہے۔اسٹیل ٹاؤن، پپری، پورٹ قاسم، گھگھر پھاٹک اور اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔ کاٹھو، گڈاپ اور ایم نائن موٹروے کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔