تفصیلات کے مطابق وزیرآباد جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو پیچھے سے ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔ حادثے کا شکار فیملی موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ سے گجرات جارہی تھی کہ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے تاہم حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
