35

فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نیامو آنا میں ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔ ملزم مبشر زمین پر گرے خضر حیات پر گولیاں برساتا رہا تاہم تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ نیامو آنا کے رہائشی خضر حیات نے اسی گاوں کے مبشر کو ادھار پر سامان دینے سے انکار کیا تھا اور اسی رنجش پر مبشر اپنے ساتھی عبدالرحیم کے ساتھ موٹرسائیکل پر دکان پر پہنچا اور خضر حیات کو تشدد کرتے ہوئے دکان سے باہر پھینک دیا۔ بعدازاں ملزم نے زمین پر گرے خضر حیات کی ٹانگوں پر پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ زخمی خضر حیات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ شہری کے بھائی اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مبشر عباس کو گرفتار کر لیا ۔ فوٹیج میں تشدد سے نڈھال خضر حیات زمین پر گرا نظر آتا ہے جبکہ ملزم مبشر کو خضر کی ٹانگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں