40

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فضائی آپریشن کی تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کرلیا

تفصیلات کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فضائی آپریشن کی تاریخ میں ایک نیاسنگِ میل عبورکرلیا ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ چودہ پروازیں ہوائی اڈے پر آپریٹ ہوئیں، جن میں ایک ہی دن میں سات مسافر طیارے اسکردو کے رن وے پر لینڈ ہوئے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اسکردو کے لیے پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی تین پروازیں پہنچیں، جبکہ ایک فوجی طیارے کی آمد و رفت بھی ہوئی۔ ایئرپورٹس اتھارٹی اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں میں یہ اضافہ نہ صرف رسائی کو بڑھاتا ہے بلکہ اس خطے کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر بھی فروغ دیتا ہے۔ یہ پیشرفت نہ صرف خطے میں سیاحت اورتجارت کےفروغ کی غمازی کرتی ہے بلکہ گلگت بلتستان کےبڑھتے ہوئے فضائی روابط کی جانب بھی ایک اہم اشارہ ہے۔ خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردو ائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں