38

راولپنڈی میں مالک مکان کی خاتون کرایہ دار سے مبینہ زیادتی

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کرایہ دار نے شوہر کو بلایا تو ملزمان نے اس کے شوہر پر تشدد کیا، خاتون کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ چند روز قبل خانیوال میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں نواحی گاؤں میں دو نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی سے 8 ماہ تک مبینہ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیت فارم پر وائرل کر دی۔ نواحی گاؤں 168 دس آر کی رہائشی لڈکی ماہ نور سے اس کے محلے داروں ندیم اور اسد نے آٹھ ماہ پہلے زبردستی جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی۔ ملزمان لڑکی کو آثھ ماہ تک بلیک میل کر کے زیادتی کرتے رہے، ملزمان کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے دوسرے ملزم ندیم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان 8 ماہ تک لڑکی کو بلیک میل کر کے زیادتی کرتے رہے تھے۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں