حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت262 روپے59 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔
