سعودی شہزادے فیصل بن ترکی انتقال کر گئے

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی کی نمازِ جنازہ مغرب کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
شاہی دیوان نے مرحوم شہزادے کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔