11

کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چین کا بڑا اعلان

اے پی پی کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان سامنے آگیا، سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (CCG) کے نائب صدر اور چینی صدر کے سابق مشیر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پہلگام حملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹروکٹرگاؤ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت پر چین پاکستان کیساتھ کھڑ اہوگا، چین پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی تحقیقات کا عالمی برادری کا مطالبہ پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ چین کے مؤقف سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں، دنیا کے کئی ممالک بھارت سے الزام تراشی کے بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ یاد رہے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا گفتگو میں باک بھارت تنازع سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، چینی ہم منصب نے پہلگام فالس فلیگ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک پر بات چیت سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں