108

قاسم کے ابا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے،وہ سروسز ہسپتال میں 18 مئی سے زیر علاج ہے،عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان

لاہور : نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ قاسم کے ابا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ عبدالرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ قاسم کے ابا کی ہمشیرہ کا باورچی عبدالرحیم موت و حیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے وہ سروسز ہسپتال میں 18 مئی سے زیر علاج ہے اور 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان نہیں ہے اور اس کی سٹی سکین رپورٹ بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاسم کے ابا نے 9 مئی کے واقعات میں بھی پچیس افراد مارے جانے کا جھوٹا دعوی کیا تھا ،وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ میری ہمشیرہ کے ڈرائیور اور باورچی رحیم کو اٹھایا گیا، دونوں کو قید کردیا گیا اور جانوروں کیطرح ایک چھوٹے سے ڈربے میں پھینک دیا گیا، باورچی حیم کو دمے کی بیناری تھی،جب سے وہ واپس لوٹا ہے وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کا تنگ کیا جا رہا ہے، ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے باورچی کو پکڑ کر لے گئے، وہ واپس آیا تو 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں ہے، ایک بہن کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک ہے، میں نے بہنوں کو کہا بیرون ملک چلی جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں بھی کیسز کا سامنا کروں گا بیرون ملک نہیں جاوں گا کیوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کوئی کرپشن نہیں کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ہے کہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے لیہ سے اربوں مالیت کی 5216کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے کوڑیوں کے بھائو خریدی ، عمران کی بہن بھی عمران خان کی ڈگر پر چل پڑی ہیں، عمران خان کو 190ملین پائونڈ سمیت دیگر کی گئی کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔جو لوگ آپ کو چھوڑ کر جارہے ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں،انہوں نے ماں دھرتی کے خلاف کھڑا ہونے سے انکار دیا ہے ۔شہدا کی بے حرمتی سے بڑی کوئی لعنت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ ملک شہداء کی قربانیوں کی مرہوں منت ہے، پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ شہدا کی بے حرمتی سے بڑی کوئی لعنت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں