12

ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، پاکستان میں سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے، مینارٹی کارڈ سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کیلیے گرانٹس، بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں، پنجاب حکومت اقلیتوں کے تہوار سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کررہی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری دے دی، انھوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب سے مشاورتی اجلاس اور پلان طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں