35

9 مئی کے واقعات میں ملوث 300 میں سے 46 خواتین کو گرفتار کیا گیا

لاہور : نگران پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 300 میں سے 46 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ گرفتار کی جانے والی 29 خواتین ضمانت پر رہا ہو چکی ہیں اور جیل میں قید 17 خواتین کی شناخت پریڈ جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کسی سے نا انصافی ہو گی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی،شناخت سے پہلے ملزم کی بھی شخص سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔قبل ازیں نگران پنجاب حکومت نے عمران خان سے 25 نام نہاد پی ٹی آئی شہداء کی لسٹ مانگی تھی۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی کے ان 25 نام نہاد شہداء کی لسٹ مانگی جن کے نام پر انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد اینٹھے۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔عمران خان کی 4 سال حکومت چلانے والا کردار حملوں کا ماسٹرمائنڈ تھا،کورکمانڈر گوجرانوالہ، کورکمانڈر پنڈی پر حملے کی منصوبہ بندی تھی۔عمران خان کا اصرار ہے زیادہ اہلکار سرچ آپریشن کیلئے نہ آئیں،مطلوب افراد کی جیوفینسنگ کی گئی جن کی لوکیشن زمان پارک آئی۔ یاد رہے پاک امریکن کمیونٹی نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے 25 پی ٹی آئی ورکرز کے اہل خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی عمران خان کی اپیل پر 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز جمع کیے تھے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور فنڈ قائم کرنے پر ڈاکٹر نصراللہ اور اسد فیضی کا خصوصی شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں