تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا اب کوئی حساب نہیں رہا ، ہمارے لیے سب سے اہم جمہوریت ہے، جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے، پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ غریب مر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے صرف کارکنوں کو چھوڑ دیں ، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہاکیاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، ہم آپس میں گفتگو کر کے ملک کو پروان چڑھائیں ، 5 ہزار 700 کارکن جیلوں میں ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا ہے ، صحت کارڈ لوگوں کے لیے بڑی سہولت تھی، جسے ختم کردیا ہے۔
13