9

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان کا بڑا اقدام

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی۔حکومت پاکستان نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا، اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عافیہ صدیقی کی رہائی اوروطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط میں عافیہ صدیقی کا معاملہ ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنے اور مداخلت کی درخواست کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال قید کی سزا دی گئی، وہ 16 سال کی سزا کاٹ چکی ہیں، گزشتہ برسوں میں کئی پاکستانی حکام ان سے ملاقات کر چکے، سب نے ان کیساتھ ہونیوالےسلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں کہا گیا کہ اس سلوک سے ڈاکٹر عافیہ کی پہلے سے متاثرہ ذہنی وجسمانی صحت مزید خراب ہوئی ، خدشہ ہے کہ وہ اپنی زندگی خود ختم کر سکتی ہیں، درخواست ہے ان کی رحم کی اپیل انسانی بنیادوں پرمنظور کی جائے۔ زیراعظم نے جوبائیڈن کو خط میں لکھا میری آپ سےامریکااورلاہور میں ملاقات ہوئی، میں نے آپ کو ہمیشہ پاکستان اور اس کےعوام کادوست پایا، کیری لوگربرمن بل کی 15سال قبل کانگریسی منظوری میں آپکا کردار یاد ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنےشہریوں کیلئے جدوجہد سے مکمل علم ہے، آپ سمجھ سکتے ہیں بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عافیہ کی فیملی اور لاکھوں پاکستانی میرے ساتھ آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں