21

’حکومت نے مجوزہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پی ٹی آئی کو دے دیا‘

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ پی ٹی آئی کو دے دیا ہے۔ حکومت اس معاملے پر کل عجلت میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہتی تھی تاہم کمیٹی میں اس معاملے کو ایس سی او سمٹ تک موخر کرنے کا فیصلہ ہوا جس کے بعد اب قومی اسمبلی کا اجلاس ایس سی او سمٹ کے بعد ہوگا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ حکومت نے جو ڈرافٹ دیا ہے، اس میں بھی بہت ابہام ہیں۔ حکومت جو کچھ کرنا چاہتی ہے، کمیٹی کے سامنے ابھی بھی پیش کرنے میں ناکام رہی۔ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کی کچھ نشستیں مزید ہوں گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں آج ہی حکومت اور پیپلز پارٹی کے ڈرافٹس ملے ہیں۔ آئینی ترامیم ایک بڑامعاملہ ہے، اس میں کچھ وقت لگےگا۔ ڈرافٹس پر اپنی سیاسی کمیٹی اور اکابرین کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ڈرافٹ میں بالکل وضاحت ہے جب کہ حکومت کے ڈرافٹ میں ابہام موجود ہے۔ حکومتی ڈرافٹ میں وکلا سے لیا گیا ان پٹ اور کچھ ان کے اپنے نکات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں