سافکو اور جیز کیش کے درمیان معاہد ے پر دستخط:2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی

ضلع سانگھڑ میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے سافکو اور جیز کیش کے درمیان معاہد ے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مطابق ضلع کی چار یونین کونسلوں منصورہ، نئوں آباد، بھڑو اور تلہ شاہ میں سوئز سالیڈر اور سافکو کے تعاون سے 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے ذریعّہ معّاش کو بہتر بنانے کے لیے 02 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی فراہم کی جائے گی۔ یہ امدادی رقوم جیز کیش کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی اس سلسلے میں گزشتہ روز سافکو ہیڈ آفس میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس پر سافکو کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیمان جے ابڑو اور جاز کیش موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ریجنل منیجرز عامر صابر اور فراز شکیل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سافکو کے سربراہ سلیمان جے ابڑو نے کہا کہ شفافیت اور سیلاب زدگان کی آسانی کے لیے جیز کیش کے ذریعے شناختی کارڈ کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد تین کیٹیگریز میں دی جائے گی جس میں مویشیوں اور مرغیوں کی پرورش اور گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو یہ امداد ان کے علاقوں میں جاز کیش کے نمائندوں سے آسانی سے مل جائے گی۔ اگر وہ پیسے کو اپنے ذراع گزرمعاش بہتر بنانے کے لیے صحیح طریقے سے استعمال کریں گے تو وہ نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے بلکہ مستقبل میں انہیں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا اس موقع پر جاز کیش کے ریجنل منیجر عامر صابر نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی رقم حاصل کر سکیں۔ تقریب میں سندھ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیٹنگ آرگنائزیشن، سافکو مائیکرو فنانس کمپنی، سافکو سپورٹ فاؤنڈیشن اور جاز کیش موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ملازمین نے شرکت کی