تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپویشن کوئٹہ میں بڑے پیمانے پرگھوسٹ ملازمین کے انکشاف پر کارروائی کی گئی جس میں میڑوپولیٹن کارپوریشن کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کردیا گیا ، ملازمین کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن حمزہ شفاقت نے بتایا ادارے پر مالی بوجھ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری برطرف کردیا گیا، برطرف کیے گئے ملازمین کی تعداد 1400 ہے حمزہ شفاقت کا کہنا تھا کہ برطرف ملازمین میں سینی ٹیشن،فائرسمیت دیگرشعبوں کےملازمین شامل ہیں ، وہ گھوسٹ ملازمین جو فرائض انجام نہیں دیتےتھے انہیں برطرف کیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن نے بتایا کہ شعبہ فائر میں صرف وہ ملازمین دوبارہ رکھے جائیں گے، جو فرائض انجام دے رہے ہیں، شعبہ صفائی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام جاری ہے، اس شعبے میں بھرتیاں پرائیویٹ کمپنی خود کرے گی۔