کراچی میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز رپورٹ،3 افراد جاں بحق

کراچی اور بلوچستان میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز سامنے آئے جب کہ وائرس کے باعث 3 مریض دوران علاج انتقال کرگئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 3، ضلع ملیر اور ضلع وسطی سے 2،2، ضلع کورنگی، ضلع غربی میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ترجمان کے مطابق بلوچستان سے آنے والے 5 مریضوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں جاری کیے گئے جب کہ کانگو اور افریقہ میں ایم پاکس(منکی پاکس) کی نئی قسم کے پھیلنے کے پیش وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھرکے داخلی راستوں پر اسکریننگ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ترجمان این سی او سی کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ایم۔پاکس سے بچاؤ کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔