جامشورو:شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی میں “ایکو آرٹ: گرین لطیف – نیچر اینڈ کلچر” پر پهلا بین الاقوامی سمپوزیم شاه کے سُروں اور سنگيت سے اختتام پذير هوگيا

شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو میں پہلا بین الاقوامی سمپوزیم بعنوان “ایکو آرٹ: گرین لطیف – نیچر اینڈ کلچر” اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ تقریب سینٹر فار نالج ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مشترکہ کوشش تھی سمپوزیم کا اختتام محققین، منتظمین اور رضاکاروں میں اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ دو روزہ ایونٹ میں مختلف قسم کی سرگرمیاں پیش کی گئیں، جن میں شاعری، آرٹ، ریاضی پر مبنی ریسرچ سینٹر، ایکو آرٹ نمائش، سيبس یونیورسٹی اور سینٹر فار نالج ڈیولپمنٹ کے درمیان معاهدے پر دستخط اور ایکو آرٹ لطیف گارڈن کا افتتاح شامل کی تقریب، اور نقاب کشائی شامل تھا۔ اٹلی، آسٹریلیا، ہندوستان اور پاکستان کے تمام صوبوں سے پندرہ اسکالرز نے شاہ لطیف کی شاعری کے مختلف پہلوؤں پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ سمپوزیم میں پینل ڈسکشنز اور ورکشاپس بھی شامل تھیں، جو شرکاء کو ایونٹ کے موضوعات میں گہرائی میں جانے کا موقع فراہم کرتی رهیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سيبس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے کہا کہ شاہ عبداللطیف نے انسانیت، محبت، امن، خوشحالی اور مثبتیت کا پیغام دیا اور سيبس یونیورسٹی نے اس پیغام کو فروغ دے کر اسے ایک نعرہ بنا ديا ہے. انہوں نے کہا کہ سيبس یونیورسٹی جامشورو نے سنٹر فار نالج ڈویلپمنٹ اور یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے اشتراک سے نوجوان نسل کی رهنمائی اور دھرتی کی جڑوں سے جوڑنے کے لیے تصوف، آرٹ، سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ایک عظیم اقدام اٹھایا ہے۔ ڈاکٹر بھٹو نے کہا کہ علم کو تلاش کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی وسیع گنجائش موجود ہے اور سيبس یونیورسٹی جامشورو اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہ ادارہ مستقبل میں خود مختار بن سکتا ہے سینٹر آف نالج ڈویلپمنٹ کے سی ای او پریم متھرانی اور چیف آرگنائزر فضل الٰہی خان نے دو روزہ سمپوزیم کو کامیاب بنانے پر تمام محققین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ آرٹ کونسل آف پاکستان کراچی میں پینل ڈسکشن کا سیشن ہوا جس میں معروف فنکاروں نے معاشرے میں آرٹ اور ڈیزائن کی اہمیت پر گفتگو کی۔ کانفرنس کا اختتام میوزیکل پروگرام سے ہوا جس میں معروف گلوکار ڈاکٹر ذوالفقار قریشی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔