تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی ،کیپسٹی چارجز ، تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسوں کیخلاف کراچی کے تاجر سڑکوں پر آگئے کراچی کی تاجر تنظیموں نے بولٹن مارکیٹ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے تاجر رہنماوں نے حکومت سے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ بجلی کا مسئلہ غریب عوام کا مسئلہ ہے آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا کہ کہ بجلی کا مسئلہ غریب عوام کا مسئلہ ہے، بجلی کا بل ملنے پر لگتا ہے کہ بھتے کی پرچی آگئی ہے تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کیپسٹی چارجز کو مسترد کرتی ہے، آج احتجاج کا آغاز ہے۔ احتجاج اب سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مسائل ک حل کرے، اور ایف بی آر کی جانب سے شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم بھی ہمیں قبول نہیں۔