ایمرجنسی لینڈنگ، بھارت جانے والی عمانی ایئر لائن کی پرواز کراچی میں اتر گئی

تفصیلات کے مطابق عمانی ایئر لائن کی بھارت جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، پرواز او ایم 773 مسقط سے کیرالا کے شہر کوزی کوڈ جا رہی تھی معلوم ہوا کہ دوران پرواز عمان کے ایک 60 سالہ مسافر ناصر بن عبداللہ بن سیف کو دل میں اچانک تکلیف ہوئی تھی، جس پر طیارے کے عملے نے کراچی میں اترنے کی اجازت مانگی، اور ان کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں بیمار مسافر کو ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کر کے فوری طبی امداد کے لیے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا جا رہی تھی، اور طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔