34

اغوا کیس میں نیا رخ : ملزمہ آمنہ عروج کا خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ملزمہ آمنہ کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔آمنہ عروج نے سماعت کے دوران الزام لگایا کہ خلیل الرحمان انہیں تعلقات قائم کرنے کیلئے بلیک میل کررہے تھےملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نگار نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور لالچ دیا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ میں مقام دلائیں گے دوران سماعت پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے جس پر پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں