تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد ایک صوبے نے توسیع کا اعلان کردیا بلوچستان حکومت نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں یکم اگست کےبجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیاگیا تاہم 14اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔